Welcome to YoAlfaaz, it's your personal online diary and a writer’s community to Share Your Feelings in words. Write, learn, socialise, get feedback, get exposure and improve reputation by being active on YoAlfaaz.  You can start by Registering here. For any query visist F.A.Q.
+1 vote
8 views
shared in Shayari by
اس شہرِ فراق میں بستے ہیں ہم سب 《=
ایک ہی فلک کے نیچے سانس لیتے ہم سب
ذات پات، رنگ و نسل، لسانی تعصبات سے بالاتر
.محض انسان ہی ہیں ہم سب

تو کیوں کرتے ہیں راستے جدا《=
محض کسی کے نام و نسب پر
کیوں کرتے ہیں فراموش کسی کو
.محض اس کی ذات و پات پر

کوئی عہدے پر اکڑتا پھرتا ہے 《=
کوئی دکھاتا ہے مادی وسائل پر غرور
کوئی شعبدہ بازی کرتا ہے اجداد پر
.کوئی پابندی لگاتا ہے مذہب کے نام پر

اپنے گریباں میں جھانکے تو راز کھلے 《=
کہ محض گناہگار ہیں ہم سب
رب نے بھیجا تھا صاف ظاہر و باطن کے ساتھ
.پر دنیا نے لگا دی آلائشیں بے شمار

اس کوئے دنیا میں مسافر ہیں ہم سب 《=
اذاں سے نماز تک کا وقت گزرنے آئے ہیں بس!
ظرف کشادہ کرو دوسروں کے لیے اپنا
.کیونکہ ہر شے سے بالاتر انسان ہیں ہم سب

No related posts found

Connect with us:

Post followers

0 users followed this post.

Categories

...