Welcome to YoAlfaaz, it's your personal online diary and a writer’s community to Share Your Feelings in words. Write, learn, socialise, get feedback, get exposure and improve reputation by being active on YoAlfaaz.  You can start by Registering here. For any query visist F.A.Q.
+2 votes
14 views
shared in Nazm by
میری آنکھ دیکھتی ہے 《=
مصر کی قدیم منطقوں بھری فصیل کو
اور فلسفے کی کوٹھی کے بڑے کواڑ پر لگے ہوئے ثقیل قفل کھولتے یونان کو
میرے کان سن رہے ہیں
روم کی کہاوتیں
حیات و موت کے تمام راز کھولتی ہوئیں
عرب کی جنگوں کی کہانیاں ، وہاں کی شاعری ، وہاں کی پہلوانیاں
میں جانتا ہوں میرے اپنے پاس بھی
نظر سے دور کا ظہور بھی ...
.شعورِ کوہِ طور بھی

کسی سے کچھ مفر نہیں 《=
مگر یہ سینکڑوں بدن کے پاک خون سے رنگا ہوا
ہزار عصمتوں کی کوکھ کا جنا ہوا
محبتوں کے واسطے کٹے گئے ہزار جسم جوڑ کر بنا ہوا
عقیدت اور عشق کے تمام مرحلے عبور کر لیے
دِلوں میں جو قریب تھے وہ جسم سے بھی دور کر لیے
نجانے کتنی مشکلیں سہی گئیں
مگر اسے بسا لیا
.تمام جنتوں کو چھوڑ چھاڑ کر نیا وطن بنا لیا

مگر یہ کیا ... بنا کے بٹنے لگ گئے《=
خود اپنے ہاتھ سے ہی کٹنے لگ گئے
یہ ایک جسم کتنے ٹکڑے ہو گیا
کہیں پہ مذہبی کہیں پہ سیکولر
کہیں روایتوں کی گود اب بھی ہے بھری ہوئی
کہیں پہ تیسرے جہاں کی ذات ہے کھڑی ہوئی
کہیں پہ مفلسی ہے اور بھوک ہے
کہیں پہ راحتوں سہولتوں بھرا سلوک ہے
کہیں کسی کو پا رہے کسی کو کھو رہے ہیں ہم
کہیں پہ ہنس رہے ہیں ہم کہیں پہ رو رہے ہیں ہم

ہم ایک آسمان کے ستارے ہیں 《=
مگر جدا جدا لگے ہیں اور ملے ہوئے نہیں
بس اس قدر چمک رہے ہیں کہ بجھے ہوئے نہیں
ہم ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں گے ، نیا جہاں بنائیں گے
الگ الگ نہیں جلیں گے ، کہکشاں بنائیں
یہاں کی تلخیاں ہمارے واسطے لذیذ ہیں
یہاں کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں خلد سے عزیز ہیں
یہاں کے ہر محلے ، ہر مکان کو
ہر اک مکین کو سلام
پاک سر زمین کا نظام
.قوتِ اخوتِ عوام
commented by
National anthem

Related posts

+2 votes
0 replies 16 views
shared Jan 8 in Nazm by Aakinchan jain
+4 votes
0 replies 16 views
+2 votes
1 reply 21 views
+3 votes
0 replies 27 views
+2 votes
0 replies 17 views
+3 votes
0 replies 15 views
shared Dec 1, 2018 in Nazm by Aakinchan jain
+1 vote
0 replies 19 views
+1 vote
0 replies 32 views
+3 votes
0 replies 20 views
shared Nov 13, 2018 in Nazm by Aakinchan jain
+3 votes
0 replies 16 views
Connect with us:
...